the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 3۔ جنوری(اعتماد نیوز) پرانا شہر کے علاقہ امان نگر میں کل رات بھتیجوں نے جائیداد کے لئے اپنے چچا کا بے دردی سے قتل کردیا۔ انسپکٹر رین بازار جی رمیش نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور 33 سالہ محمد بشیر الدین ساکن عمر کالونی‘ حافظ بابا نگر کا ان کے بڑے بھائی نظام الدین سے جائیداد کے مسئلہ پر تنازعہ چل رہا تھا۔ اس مسئلہ پر سابق میں ان میں کئی مرتبہ بات چیت ہوئی لیکن معاملہ فہمی نہیں ہوسکی۔ کل رات تقریباً 11 بجے بشیر الدین کو بات چیت کے لئے بڑے بھائی کی ہوٹل کے پاس طلب کیا گیا اور اس دوران ان میں بحث ہوئی جس کے بعد نظام الدین کے لڑکوں نے اپنے چچا پر تیز دھار خنجروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہاسپٹل منتقل کرنے پر جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حملہ آوروں کے نام مظہر الدین‘ خلیل الدین‘ فرید الدین‘ اظہر الدین اور اقبال الدین بتائے گئے ہیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
دس سال قبل ہوئے قتل کا معمہ حل ۔ملزمین گرفتار
حیدرآباد۔ 3۔ جنوری(اعتماد نیوز) پولیس نے تقریباً 10 سال قبل کی گئی قتل کی ایک واردات میں ملوث 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 27 فروری 2004 کو جل پلی کے پاس ایک فیکٹری کے احاطہ میں 28 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیاتھا۔ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس دوران ساوتھ زون ٹاسک فورس سے وابستہ عملہ کو باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع ملی کہ سرقہ اور دیگر وارداتوں میں ملزمین کی ایک ٹولی 10 سال قبل ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ہے۔ ملزمین 40 سالہ محمد خواجہ‘ 36 سالہ محمد اقبال‘ 45 سالہ محمد خلیل اور 40 سالہ شیخ محمد ساکن نواب صاحب کنٹہ



بی بی کا چشمہ کو حراست میں لے کر پہاڑی شریف پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق مذکورہ 4 ملزمین اور ان کے 3 ساتھی محمد غوث‘ حفیظ اور ایک ملزم سرقہ کی نیت سے 27 فروری 2004 کو فیکٹری میں داخل ہوئے‘ وہاں پہلے سے ہی 28 سالہ نامعلوم شخص موجود تھا۔ اس ٹولی نے نامعلوم شخص کو دیکھ کر اسے وہاں کا نگران کار سمجھا اور اس خوف سے کہ کہیں وہ پولیس کو اطلاع نہ دے دے‘ اسے بری طرح زدوکوب کرکے پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ حملہ آوروں نے نیچے پہنچ کر دیکھا نامعلوم شخص کی سانس چل رہی تھی‘ انہوں نے اسی کے گلے میں پڑے ہوئے رومال سے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے 10 سال بعد اس معاملہ کو حل کیا ہے جبکہ نامعلوم شخص کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔

خاتون‘ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک
حیدرآباد۔ 3۔ جنوری(اعتماد نیوز) خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ پدما ساکن کیشو گری‘ بنڈلہ گوڑہ کل اپو گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔

حصول تعلیم کی خواہش پوری نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد۔ 3۔ جنوری(اعتماد نیوز) حصول تعلیم کی خواہش پوری نہ ہونے پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ نرسمہا ساکن ملکاجگری نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں معاشی پریشانیوں کی وجہ سے اسے تعلیم ترک کرنی پڑی اور وہ دودھ کا کاروبار کرنے لگا۔ حصول تعلیم کی خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکا کافی مایوس تھا‘ آج اس نے مولا علی اور اپو گوڑہ کے درمیان چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.